رنویر سنگھ کے بولی وڈ میں تلخ تجربات

منگل 15 دسمبر 2015 15:21

رنویر سنگھ کے بولی وڈ میں تلخ تجربات

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء)بولی وڈ میں نئے اداکاروں کا استحصال ایک عام چیز ہے مگر اس بارے میں کوئی بات کرنے کی ہمت نہیں کرپاتا مگر اب رنویر سنگھ نے کچھ تلخ حقائق سے پردہ اٹھایا ہے.واضح رہے کہ بولی وڈ میں کاسٹنگ کاوٴچ کا لفظ بہت مشہور ہے اور اس کا مطلب پروڈیوسرز اور ڈائیریکٹرز نئے اداکاروں کو فلموں میں رول دلانے کی لالچ میں جنسی فائدے اٹھاتے ہیں. یہ عمل ہولی وڈ میں عام ضرور ہے لیکن کوئی اس کے حوالے سے کھل کر بات نہیں کرتا جبکہ اداکار رنویر سنگھ نے کاسٹنگ کاوٴچ کو لے کر اپنے تلخ تجربات سے پردہ اٹھایا.این ڈی ٹی وی کو حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اداکار رنویر سنگھ نے اپنے ساتھ ہونے والے ایک تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ فلموں میں ڈیبیو کرنا چاہتے تھے تب ایک شمالی علاقے سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر نے انہیں فلم میں کردار دلانے کے عوض کچھ وقت ان کے ساتھ گزارنے کی آفر کی تھی، دوسرے لفظوں میں وہ رنویر سے جنسی فائدہ چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

رنویر نے بتایا کہ اس نے ان کی پروفائل کو ایک نظر نہیں دیکھا اور کہا تمہیں کامیاب بننے کے لیے اسمارٹ ہونا ہوگا۔رنویر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس آفر کو فوری رد کیا، لیکن ابھی بھی بہت سے نئے آنے والے اداکاروں کو اس کا سامنا ہے