لیولیا وینتر نے سلمان خان کی خاطر آٹو رکشے میں سفر شروع کر دیا

منگل 15 دسمبر 2015 15:21

لیولیا وینتر نے سلمان خان کی خاطر آٹو رکشے میں سفر شروع کر دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈسپر سٹا ر سلمان خان کی محبت کی داستانیں اکثر اوقات سامنے آتی رہتی ہیں۔ تاہم بولی ووڈ کے 49سالہ کنوارے ہیرو شادی جیسے بندھن سے ہمیشہ دور ہی رہتے ہیں۔ سپرسٹار آجکل رومانیہ سے تعلق رکھنے والی حالیہ گرل فرینڈ ٹی وی اداکارہ لیولیا وینتر کے وقت گزار رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رومانی حسینہ نے سپر سٹار کی محبت میں آٹو رکشے میں سفر شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں لیولیا کو اکثر اوقات سلمان خان کے باندرا والے گھر سے گلیکسی اپارٹمنٹس رکشے میں جاتے دیکھا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق یہ سب سلمان خان کی ہدایت پر ہو رہا ہے تاکہ میڈیا کو انکے اس مبینہ رشتے سے دور رکھا جا سکے۔ واضح رہے چند روز قبل شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے نجی تقریب کے دوران اداکارہ کو منگنی کی انگوٹھی بھی پہنا دی تھی۔ تاہم بعد ازاں انکی چھوٹی بہن ارپتا خان کی طرف سے اس خبر کی تردید کر دی گئی

متعلقہ عنوان :