عالیہ بھٹ ایوارڈز کی تقریب کے دوران پٹاخے سے جل کر زخمی ہوگئیں

منگل 15 دسمبر 2015 16:48

عالیہ بھٹ ایوارڈز کی تقریب کے دوران پٹاخے سے جل کر زخمی ہوگئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ایوارڈز کی تقریب کے دوران پٹاخے سے جل کر زخمی ہوگئیں ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بگ اسٹار انٹرٹینمنٹ ایوارڈز کی تقریب میں دیگر فنکاروں اور اداکاروں کی پرفارمنس کے علاوہ عالیہ بھٹ نے بھی پرفارم کرنا تھا۔عالیہ بھٹ کی پرفارمنس کے دوران رنگ برنگے پٹاخے بھی استعمال کیے جانے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران اداکارہ جیسے ہی پرفارم کرنے کیلئے اسٹیج پر پہنچی تو ایک جلتا ہوا پٹاخہ ان کی طرف آیا جس سے بچنے کیلئے اداکارہ نے اپنا بایاں ہاتھ آگے کیا تاہم اس کے باجود جلتے ہوئے پٹاخے کا کچھ حصہ ان کے چہرے اور کہنی پر لگا جس سے وہ زخمی ہوگئیں۔حادثے کے فوری بعد اداکارہ کو طبی امداد فراہم کی گئی اور گاڑی کے ذریعے گھر بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ آخری بار شاہد کپور کے ہمراہ فلم ’شاندار‘ میں اداکاری کرتی نظر آئی تھیں، جبکہ ان دنوں وہ کپور اینڈ سنز کی فلم ’اڑھتا پنجاب‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :