سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ،پولنگ اسٹیشنز پرفوج تعینات کرنے کا فیصلہ

منگل 15 دسمبر 2015 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں 17دسمبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں وزارت داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت کو فوج کی 24 کمپنیوں کو تعینات کرنے کے لیے خط بھیج دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سانگھڑ میں فوج کی 6خیر پور اور تھرپارکر میں 2,2 جبکہ باقی 14اضلاع گھوٹکی، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، شکار پور، حیدرآباد، نوشہرو فیروز، ٹنڈو الہ یار، میر پور خاص، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کراچی ویسٹ اور کراچی ایسٹ میں ایک ایک کمپنی تعینات کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :