کراچی، ناعاقبت اندیش سیاستدانوں کی وجہ سے پاکستان کے دو قومی نظریئے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ،قادر خان یوسف زئی

منگل 15 دسمبر 2015 17:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) سندھ شہری فیڈریشن کے چیئرمین قادر خان یوسف زئی نے فیڈریشن ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے دو قومی نظریئے کے تحت بنایا تھا اور اسلامی نظریہ حیات میں ہی مذہبی رواداری ، برداشت ، فراغ دلی ، رورشن خیالی ، محبت اور پیار کا رویہ ہے۔

اور بانیان پاکستان اور لاکھوں محبان وطن کی جانب سے جان و مال کی قربانیوں کے طفیل پاکستان کا حصول ایک نیک مقصد کیلئے تھا لیکن ناعاقبت اندیش سیاستدانوں کی وجہ سے پاکستان کے دو قومی نظریئے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور صوبائیت ، لسانیت اور فرقہ پرستی کے ساتھ ساتھ اسلامی نظریاتی پاکستان کے بجائے خود ساختہ نظریات لبرل ازم و سیکولرازم پر مبنی نئے پاکستان کے پر فریب نعروں نے نوجوان نسل کو پاکستان کے اغراض و مقاصد سے نا آشنا کردیا۔

(جاری ہے)

اسلامی نظریہ حیات و اسلامی آئین ہی انسانوں کے بنیادی حقوق کا ضامن بن سکتا ہے ، اسلامی اصولوں کے بجائے کوئی بھی’ ازم‘ اسلام کا نعم البدل نہیں ہوسکتا ۔ اسلام کی درست راہ اپنانے سے دہشت گردی ، انتہا پسندی ، تشدد ، آمریت ، تنگ نظری ، امتیاز ، نا انصافی ، لوٹ مار ، تعصب اور نفرت کے خلاف ایک سوچ پیدا ہوتی ہے۔پاکستان اپنے دو قومی نظریئے کی بنا پر آج بھی دنیا کے لئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔

قادر خان یوسف زئی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ لبرل ازم کے بجائے اگر ہم اپنا شعار اسلامی نقطہ نظر کے مطابق اپنا لیں تو ریاست ، قوم یا گروہ کو پارا چنار جیسے ہولناک واقعات و سانحات سے نجات مل سکتی ہے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ اس قسم کے سانحات پر متنازعہ بیانات دیکر اسلام کے آفاقی پیغام کو لبرل ازم و سیکولر ازم کے مقابل لانے سے گریز کیاجائے۔سانحی پارا چنار جیسے سانحات کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے تمام تعلیمی اداروں میں اسلامی نظریہ امن کے مضمون کویکساں نافذ کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :