حضرت محمد ؐ صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے رحمت ہیں

اقلیتی رکن ڈاکٹر درشن کی طرف سے بھی اسمبلی میں تلاوت کے بعد نعت پڑھنے کے فیصلے کا خیرمقدم

منگل 15 دسمبر 2015 17:23

حضرت محمد ؐ صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے رحمت ہیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں کارروائی کے آغاز پر تلاوت قرآن کے بعد نعت رسول مقبول پڑھے جانے کی ترمیم کا خیر مقدم نہ صرف مسلمان بلکہ غیرمسلم ارکان نے بھی خیرمقدم کیا اور اقلیتی رکن ڈاکٹر درشن نے کہا کہ حضرت محمد ؐ صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے رحمت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے دور میں اقلیتوں کا بھی خیال رکھا‘ ان پر گندگی پھینکنے والی خاتون نے جب ایک دو روز تک ان پر راستے میں کچرا نہیں پھینکا تو آپؐ اس گھر میں چلے گئے اور دریافت کیا کہ اس خاتون کی طبیعت ٹھیک ہے کیونکہ وہ آج کل کچرا نہیں پھینک رہی۔

متعلقہ عنوان :