بھارت کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا پاکستان کے ساتھ مل کر تاریخ کا دھارا بدل دیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بھارتی بحریہ کے افسران سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 17:39

بھارت کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا پاکستان کے ساتھ مل ..

کوچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) :بھارتی بحریہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اپنی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ، بھارت خطے میں امن و استحکام لا کر نئی تاریخ رقم کرنا چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے خلوص کو مسلسل جانچتے رہیں گے ، بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ پر امن تعلقات اور باہمی تعاون ہو ، ان کا کہنا تھا کہ سرحدی خلاف ورزیاں، دہشت گردی اور ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ مل کر تاریخ کا دھارا بدل دیں۔