انڈسٹری میں تینوں خانز کی اجارہ داری سے کوئی سروکار نہیں ‘ اکشے کمار

منگل 15 دسمبر 2015 17:53

انڈسٹری میں تینوں خانز کی اجارہ داری سے کوئی سروکار نہیں ‘ اکشے کمار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ سپر ہیروز سلمان خان ، شاہ رخ خا ن اور عامر خان کی فلمیں عموماً عید، کرسمس اور دیوالی پر نمائش کیلئے پیش کی جاتی ہیں۔حال ہی میڈیا کی طرف سے بولی ووڈ سٹار اکشے کمار سے اس بارے میں سوال کیا گیا کہ وہ تینوں خانز کی اجارہ داری کے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں اکشے کمار کا کہنا تھا کہ تینوں خانز اپنی فلموں کی نمائش کیلئے سال دو سال پہلے بکنگ کراتے ہیں پس اسی لیئے انکی فلمیں خاص مواقعوں پر نمائش کیلئے پیش کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ ہمارے لئے کچھ بچتا ہی نہیں ہے ، ریپبلک ڈے ہی بچتا ہے اس پر میری فلم ”ایئر لفٹ “ آرہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ انھوں نے موجودہ مقام اپنی محنت سے حاصل کیا ہے اور انھیں دوسروں کی کامیابی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی انھوں نے کبھی اس نقطے پر غور کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم اسی وقت نمائش کیلئے پیش کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جب انکے ڈائریکٹر ، پروڈیوسر اور ڈسٹربیوٹر کہتے ہیں۔اکشے کمار اپنی آنے والی فلم ”ایئر لفٹ “ میں نمرت کور کے ساتھ نظر آئیں گے۔ واضح رہے اکشے کمار کی ایئر لفٹ آئندہ سال 22جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی