سلمان خان اور دیپکا پڈکون نے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

منگل 15 دسمبر 2015 17:53

سلمان خان اور دیپکا پڈکون نے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اور دیپکا پڈکون بگ سٹار انٹرٹینمنٹ ایوارڈز2015ء میں بہترین انٹرٹینگ اداکار اور اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات منعقد کی جانے والی بگ سٹار انٹرٹینمنٹ ایوارڈ تقریب میں سلمان خان کو ”بجرنگی بھائی جان “اور دیپکا پڈکون کو ”پیکو“ میں شاندار اداکاری کرنے پر سال کے بہترین انٹرٹینگ اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب کے دوران سپر سٹارنے” سیلفی لے لے رے “گانے پر پرفارمنس بھی پیش کی۔ ایوارڈ تقریب میں بولی ووڈ انڈسٹری کے تقریباً تمام فنکار موجود تھے۔واضح رہے سلمان خان کو”بجرنگی بھائی جان “ میں بہترین سماجی انٹرٹینگ اداکار کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بہترین چائلڈ انٹرٹینگ اداکاری کا ایوارڈ بھی ”بجرنگی بھائی جان “ کی ننھی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کے حصے میں آیا ہے

متعلقہ عنوان :