سائنس فکشن فلم ”سٹار وارز : دی فورس اویکنز“ کی نمائش میں صرف دو دن رہ گئے

منگل 15 دسمبر 2015 17:53

سائنس فکشن فلم ”سٹار وارز : دی فورس اویکنز“ کی نمائش میں صرف دو دن رہ ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء) سٹار وارز سلسلے کی تازہ ترین سائنس فکشن فلم ”سٹار وارز : دی فورس اویکنز“ کا پریمئر ٹی سی ایل چائنیز تھیٹر میں ہوا جس میں ہالی وڈ کی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق فلمی شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں اور ”سٹار وارز : دی فورس اویکنز“ کی نمائش شروع ہونے میں صرف دو دن باقی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی نمائش سے پہلے اس کے پریمئر کی ریڈ کارپٹ تقریب اسی سنیما میں ہوئی جہاں انیس سو ستتر میں پہلی سٹار وار فلم کی نمائش ہوئی تھی۔ فلم کے پریمئر کیلئے منتظمین نے ایک گلی جتنا بڑا ٹینٹ نصب کیا تھا جبکہ پولیس حکام نے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے اور لاس اینجلس پولیس کے ستر تربیت یافتہ اہلکار بارود کی بو سونگھنے والے کتوں اور ڈیٹکٹرز کے ساتھ سکیورٹی انتظامات پر مامور تھے۔

متعلقہ عنوان :