گنے کی فی من قیمت 185 روپے مقرر کی جائے، سندھ آباد گار بورڈ

منگل 15 دسمبر 2015 18:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) حکومت سندھ بااثر سیاسی افراد کے دباو سے نکلے، صوبے میں گنے کی فی من قیمت 185 روپے مقرر کی جائے۔

(جاری ہے)

یہ بات جنرل سیکریٹری سندھ آباد گار بورڈ، محفوظ عرسانی نے میڈیاسے گفت گو میں کہی، انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی طرح گنے کی قیمت کم اور 10 سے 15 روپے حکومتی سبسڈی کی مد میں لوٹنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔محفوظ عرسانی کے مطابق غریب اور چھوٹے کاشت کاروں سے 150 روپے من گنا لینے کا عمل زیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں 180 روپے ریٹ مقرر ہے لہذا وزیر اعظم گنے کی قیمت کے معاملے میں مداخلت کریں، محفوظ عرسانی کے مطابق اس معاملے پر منگل کو عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :