چینی وزیراعظم کی شہبازشریف کی قیادت میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پرتیزرفتار پیش رفت کی تعریف

منگل 15 دسمبر 2015 19:01

چینی وزیراعظم کی شہبازشریف کی قیادت میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پرتیزرفتار ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی انتھک محنت اورکام کرنے کی غیر معمولی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کی خدمت کرنے کے حوالے سے شہبازشریف نے زبردست اقدامات کیے ہیں اوروزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت فلاح عامہ کے مشن پرکام کررہی ہے جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

چین کے وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے نقشوں اورتصویروں کے ذریعے اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پرپیش رفت سے آگا ہ کیا ہے اورمجھے اس منصوبے پر کام کی رفتار دیکھ کرمسرت ہوئی ہے اور بلاشبہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں منصوبے پر جس تیزی سے کام ہورہا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔

متعلقہ عنوان :