بچوں میں تعلیمی شعوراجاگرکرکے ملک دشمنوں کے شکست دیناہوگی ،اسماعیل راہو

16دسمبرکے شہداء آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ،اسلم ابڑوسیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ سندھ

منگل 15 دسمبر 2015 19:13

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) پشاورآرمی پبلک اسکول میں 16دسمبرکے شہداء آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ،شمالی علاقہ جات میں تعلیم کا شعوراجاگرکرکے ہمیں ملک دشمنوں کوشکست دیناہوگی،پاکستان بڑاجذبہ رکھنے والے باشندوں کاملک ہے پاک فوج کی کاوشوں سے دہشتگردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے اب دشمن کسی بھی سازش میں کامیاب نہیں ہوسکے گاان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے صدرمحمداسماعیل راہو،سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے 16دسمبرکوپشاورآرمی پبلک اسکول کے شہداء بچوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا،اسماعیل راہونے کہاکہ آج کے روزپشاوراسکول کے بچوں کودہشتگردوں نے اپنی درندگی کانشانہ بنایایہ قوم کے وہ معمارتھے جنہیں آگے چل کرملک کی باگ دوڑ سنبھالناتھی اس کے پیچھے ملک دشمنوں کے عزائم صاف نظرآتے ہیں 65کی جنگ ستمبربھارت نے لاہورپرحملہ کیا71کی جنگ دسمبرڈھاکہ پرحملہ اس مطابقت سے سولہ دسمبرپشاورحملہ کے پیچھے بھی انہی ملک دشمنوں کاہاتھ ہے ،پاک فو ج کے سپہ سالارجنرل راحیل شریف ملکی دفاع سے ہرگزغافل نہیں ہیں پاک فوج کے یہ جوان اپنی جانوں کانذرانے دے کراگلے مورچے پردشمنوں سے برسرپیکارہیں انشاء اﷲ پشاورکے معصوم شہداء کاخون رائیگاں نہیں جائے ہم دشمن کے بچوں میں تعلیم کاشعوراجاگرکرکے اسے گھرسے شکست فاش دیں گے آج کے دن ہمیں اپنے بچوں کوتعلیم کے شعورسے آشناکرکے دشمنوں کے عزائم کے خاک میں ملاناہوگاملکی دہشتگردوں کے سہولت کارجوچندٹکوں کے عوض اپنے ہی دیس میں خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :