ہوا سے بجلی پہلا منصوبہ ستمبر2016تک مکمل ہوگا، 477 میگا واٹ سستی بجلی ملے گی

نیشنل گرڈ میں مزید بجلی شامل کرنے کیلئے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے 9منصوبوں کو حتمی شکل دے دی گئی

منگل 15 دسمبر 2015 19:49

ہوا سے بجلی پہلا منصوبہ ستمبر2016تک مکمل ہوگا، 477 میگا واٹ سستی بجلی ملے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 دسمبر۔2015ء) حکومت نے لوڈشیڈنگ پر جلد از جلد قابو پانے کے لئے 35 سے زائد چھوٹے بڑے منصوبوں کے لئے مختص فنڈز کا استعمال شروع کر دیا ہے جس میں پنجاب میں چین کے تعاون سے 10 سے زائد منصوبے بھی شامل ہیں تاہم ”ہوا سے بجلی“ پیدا کرنے کے 9منصوبوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پہلے مرحلے میں ستمبر2016تک 477 میگا واٹ نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کیلئے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے۔تاہم سینئر سیاست دانوں نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ بجلی چوری کی وارداتوں پر زیادہ سے زیادہ قابو پایا جائے جس سے نہ صرف بجلی کی بچت ہوگی بلکہ شارٹ فال میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔(اشفاق رحمانی)

متعلقہ عنوان :