کراچی ،محکمہ انسداد تجاوزات کی ماری پور آئل ٹینکرز ٹرمینل میں بھرپور کارروائی
کارروائی کے دوران مزاحمت پر تین ملازم زخمی ،سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ دےئے گئے
منگل 15 دسمبر 2015 20:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 دسمبر۔2015ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے ماری پور آئل ٹینکرز ٹرمینل میں قائم مختلف تجاوزات کے خلاف ڈائریکٹرکے پی ٹی کے ہمراہ مشترکہ اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تمام تجاوزات کو ہٹادیا جبکہ اس کارروائی کے دوران مزاحمت کے نتیجے میں کے ایم سی کے تین ملازم زخمی ہوگئے اور سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ دےئے گئے تاہم انسداد تجاوزات کے عملے نے مزاحمت کو ناکام بناتے ہوئے اپنی کارروائی مکمل کرلی اور آئل ٹینکرز ٹرمینل میں قائم کی گئیں تمام غیرقانونی دکانوں اور دیگر تعمیرات کو مسمار کردیا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے کے پی ٹی کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ماری پور آئل ٹینکرز ٹرمینل کو تجاوزات سے پاک کردیا جس سے ٹرمینل میں آئل ٹینکرز کو آنے جانے میں سہولت ہوگئی اور تجاوزات کی وجہ سے تنگ ہوجانے والے راستے کھل گئے جس پر آئل ٹینکرز ٹرمینل پر موجود متعلقہ افراد نے مسرت کا اظہار کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کے ایم سی مظہر خان نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف شہر بھر میں کارروائی جاری ہے اور ماری پور آئل ٹینکرز ٹرمینل پر بھی یہ شکایات ملنے کے بعد کارروائی کی گئی کہ یہاں تجاوزات مافیا سرگرم ہوگئی ہے اور بڑی تعداد میں تجاوزات قائم کرلی گئی ہیں جن کی وجہ سے ٹرمینل پر روزمرہ امور کی انجام دہی میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رہے گی خاص طور پر ان مقامات پر توجہ دی جارہی ہے جہاں عوامی ٹرانسپورٹ اور ٹرک و ٹینکرز کی آمدورفت رہتی ہے تاکہ ان جگہوں کو تجاوزات سے پاک کیا جائے اور شہریوں کو سہولت مہیا ہوسکے
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.