شام میں باغیوں کے زیرقبضہ ایندھن مارکیٹ پرروسی فضائی حملے، 36ہلاک

فضائی حملوں میں متعددٹینکرزبھی تباہ،مارکیٹ میں داعش کے زیر قبضہ علاقہ سے تیل لایاجاتاتھا،شامی آبزوریٹری

منگل 15 دسمبر 2015 20:52

شام میں باغیوں کے زیرقبضہ ایندھن مارکیٹ پرروسی فضائی حملے، 36ہلاک

لندن/دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) شام میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقے میں واقع ایک مارکیٹ میں منگل کے روز کیے گئے فضائی حملوں میں متعدد ٹینکرز تباہ کر دیے گئے ہیں، جب کہ36 افراد کے ہلاک اور22 کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،معرۃ النسان نامی علاقے میں واقع اس مارکیٹ میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے زیرقبضہ علاقے سے تیل لایا جاتا تھا،واضح رہے کہ مشرقی شام میں روسی اور امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد اب تک تیل کی کئی تنصیبات کو تباہ کر چکے ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں قائم کی گئی اپوزیشن کی جانب سے شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے سربراہ عبدالرحمن رامی نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ منگل کو معرۃ النسان نامی علاقے میں واقع اس مارکیٹ میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے زیرقبضہ علاقے سے تیل لایا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز اس مارکیٹ پر حملہ روسی جنگی طیاروں نے کیا۔ مشرقی شام میں روسی اور امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد اب تک تیل کی کئی تنصیبات کو تباہ کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :