ترک میونسپلٹی اوراے کے پارٹی کے یوتھ ونگ کا سانحہ پشاورکے شہداء کے نام 145درخت لگانے اور یادگاربنانے کااعلان

منگل 15 دسمبر 2015 23:04

ترک میونسپلٹی اوراے کے پارٹی کے یوتھ ونگ کا سانحہ پشاورکے شہداء کے ..

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 دسمبر۔2015ء)ترک میونسپلٹی اوراے کے پارٹی کے یوتھ ونگ نے سانحہ پشاورکے شہداء کے نام کیورین فارسٹ پارک میں 145درخت لگانے اورشہیدبچوں کے نام یادگاربنانے کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ترکی میں پاکستان کے سفارتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق سانحہ پشاورکے شہداء کی یادمیں ایک تقریب آج بدھ 16دسمبرانقرہ میں ہوئی ،ترکی کی مونسپلٹی اوراے کے پارٹی کے یوتھ ونگ نے اعلان کیاہے کہ وہ آرمی پبلک سکول میں شہیدہونیو الے 145طلباء اوراساتذہ کے نام پرکیورین فارسٹ پارک میں درخت لگائیں گے اس کے علاوہ ان شہداء کے نام پرایک یادگاروقف کردی گئی ،جس پرتمام 145شہداء کے نام کنندہ ہیں اوراس یادگارکاافتتاح آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 12اکتوبر2015ء کوکیاتھا