اداروں کی کاردگی ناقص وسیاسی جماعتوں کا طرز عمل منفی ہے‘ راجونی اتحاد

الیکشن کمیشن کو اپنی کارکردگی بہتر اور عوامی خواہشات و قومی ضروریات کے مطابق بنانے ضرورت ہے،قومی و بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی کسی طور مستحسن نہیں رہی ،امیر علی خواجہ ‘اقبال ٹائیگر

منگل 15 دسمبر 2015 23:23

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء) اسپیکر قومی اسمبلی کے بیان پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل اتحادی جماعت روشن پاکستا ن پارٹی کے سربراہ امیر پٹی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘ پاکستان خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘پاکستان مارواڑی الائسنس کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ پاکستان راجپوت اتحاد کے رہنما عارف راجپوت ‘ پاکستان میمن اتحاد کے رہنما عدنان میمن ‘ گجراتی قومی موومنٹ کے رہنما یونس سایانی ‘ بلوچ اتحاد کے رہنما عبدالحکیم رند بلوچ ‘ جونیجو اتحاد کے رہنما محمد اسماعیل جونیجو ‘ارائیں اتحاد کے رہنما اشتیاق ارائیں‘ پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما یحییٰ خانجی تنولی اور قومی امن کمیشن ہیومن رائٹس کے رہنما امیر علی خواجہ و دیگر نے کہا کہ سردار ایاز صادق کا بیان قابل مذمت ضرور مگر حقائق کے برخلاف نہیں ہے اسلئے الیکشن کمیشن کو اسپیکر قومی اسمبلی کے بیان پر ردعمل کے اظہار کے ساتھ قومی و بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی ناقص کارکردگی کے اقرار کے ساتھ اپنی غلطیوں ‘ کوتاہیوں اور ناقص حکمت عملی سے سبق سیکھ کر آئندہ اپنی کارکردگی کو بہتر اور عوامی خواہشات و قومی ضروریات کے مطابق بنانے کے عزم کی بھی ضرورت ہے ۔