خیبرپختونخواہ حکومت کا شہداء آرمی پبلک اسکول کے نام سے یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 15 دسمبر 2015 23:42

خیبرپختونخواہ حکومت کا شہداء آرمی پبلک اسکول کے نام سے یونیورسٹی کے ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.15دسمبر 2015 ء) خیبرپختونخواہ حکومت نے شہداء آرمی پبلک اسکول کے نام سے یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک اسکول کی پہلی برسی کے موقع پر خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے بتایا ہے کہ شہداء آرمی پبلک اسکول کے نام سے منسوب صوبے میں ایک نئی یونیورسٹی کے قیام پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے جلد اعلان کردیا جائے گا۔ صوبائی حکومت لواحقین کے سکون کیلئے جو کچھ ممکن ہو سکا وہ ضرور کرے گی۔