سانحہ آرمی پبلک اسکول کی پہلی برسی، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کا صوبے بھر میں جبکہ خیبرپختونخواہ حکومت کا صرف ضلع پشاور میں عام تعطیل کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 15 دسمبر 2015 23:47

سانحہ آرمی پبلک اسکول کی پہلی برسی، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کا صوبے ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.15دسمبر 2015 ء) سانحہ آرمی پبلک اسکول کی پہلی برسی کے موقع پر پنجاب، سندھ اور بلوچستان حکومتوں کی جانب سے صوبے بھر میں جبکہ خیبرپختونخواہ حکومت نے صرف ضلع پشاور میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک اسکول کی پہلی برسی کے موقع پر کل ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے تمام تعلیمی اور سرکاری اداروں جبکہ خیبرپختونخواہ میں ضلع پشاور کے تعلیمی اور سرکاری اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اور سرکاری اداروں میں عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم تمام تعلیمی اداروں میں اس حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔