بھارت میں 50 سالہ شخص کے ہاتھوں 6 ماہ تک 10 سال کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 16 دسمبر 2015 01:44

بھارت میں 50 سالہ شخص کے ہاتھوں 6 ماہ تک 10 سال کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ ..
میرٹھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.15دسمبر 2015 ء) بھارت میں 50 سالہ شخص کے ہاتھوں 6 ماہ تک 10 سال کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر اڑیسہ میں پولیس کی جانب سے ایک 50 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس شخص پر الزام ہے کہ یہ اپنی 10 سالہ بیٹی کو 6 ماہ تک مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ باپ کی جانب سے مسلسل ظلم کیے جانے پر بچی نے بالاخر ہمت کرکے اپنی سکول کی پرنسپل کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا جس کے بعد اس کے والد کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :