رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ نہیں لٹکا نہیں رہے ‘جلد حل ہو جائے گا‘وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 16 دسمبر 2015 11:26

رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ نہیں لٹکا نہیں رہے ‘جلد حل ہو جائے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔16 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ نہیں لٹکا رہی۔ امید ہے کہ ایک دو روز میں معاملہ حل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پشاور آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز اور پولیس کی وجہ سے کراچی سمیت پورے سندھ کے جرائم میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔ ساڑھے چار ہزار دہشت گردی کے مقدمات مختلف عدالتوں میں چل رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے چوہدری نثار کا بیان افسوسناک ہے۔ صوبائی حکومت اس معاملے میں تاخیر پیدا نہیں کرنا چاہتی تاہم چھوٹی سی اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :