ڈین جونز فکسنگ میں ملوث ہونے کے سبب قبل از وقت آسٹریلیوی ٹیم سے نکالے گئے ، سکندر بخت

بدھ 16 دسمبر 2015 11:40

ڈین جونز فکسنگ میں ملوث ہونے کے سبب قبل از وقت آسٹریلیوی ٹیم سے نکالے ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16دسمبر- 2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد کے نومنتخب کوچ ڈین جونز پر فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں 58 سالہ سکندر بخت کا کہنا تھا کہ سابق آسٹریلیوی ٹیسٹ بیٹسمین کو مشکوک ہونے کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا نے قبل از وقت ٹیم سے ڈراپ کردیا تھا لیکن ہم نے اسے پی ایس ایل کا حصہ بنا لیا ، انھوں نے کہا کہ میچ فکسنگ کے حوالے سے جسٹس قیوم کی رپورٹ بھی مذاق بن کر رہ گئی ہے ، پی سی بی کو سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کو پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے تھا ۔