دیپیکا پڈوکون کا سلمان خان کو تحفے میں دلہن دینے کا اعلان

بدھ 16 دسمبر 2015 11:41

دیپیکا پڈوکون کا سلمان خان کو تحفے میں دلہن دینے کا اعلان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ ہر کوئی اچھا لگتا ہے۔ ایک تقریب کے دوران جب دپیکا سے پوچھا گیا کہ وہ سلمان خان کو ان کی 50 ویں سالگرہ پر کیا دینگی تو انہوں نے فورا کہا ’ایک دلہن‘۔دپیکا کا کہنا تھا ’میں ان کو ایک دلہن تحفے میں دوں گی۔

حال ہی میں سلمان خان اپنے 2002 سے جاری ہٹ اور رن کیس سے بری ہوگئے ہیں تو یہ قیاس آرئیاں جاری ہیں کہ شاید اب دبنگ خان شادی کا سوچیں گے، کیونکہ سننے میں آیا تھا کہ اس کیس میں سزا ہوجانے کے خیال نے سلمان خان کو شادی سے باز رکھا، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ دپیکا کی خواہش کا کیا جواب دیتے ہیں۔دپیکا نے یہ بھی واضح کردیا کہ وہ ’سلطان‘ یا کوئی اور فلم سلمان خان کے ساتھ سائن نہیں کررہی، انہوں نے اس بات کی بھی تردید کردی کہ بگ باس میں انہوں نے شرکت اس لیے کی تھی وہ کسی آنے والی فلم میں سلمان کے ساتھ آئیں گی، انہوں نے کہا بگ باس میں آنے کے بعد انہیں متعدد ہدایت کاروں کی جانب سے پیغامات وصول ہوئے کہ ان کی اور سلمان خان کی جوڑی پردے پر اچھی لگتی ہے۔

(جاری ہے)

دپیکا کا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا ضرور چاہتی ہیں۔دپیکا پڈوکون اس وقت فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کہ 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :