آئی پی ایل سیزن 6 : دھونی پونے ، سریش رائنا راجکوٹ کی نمائندگی کرینگے

بدھ 16 دسمبر 2015 12:03

آئی پی ایل سیزن 6 : دھونی پونے ، سریش رائنا راجکوٹ کی نمائندگی کرینگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16دسمبر۔2015ء)بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی آئی پی ایل کے اگلے سیزن میں پونے کی نمائندگی کریں گے جبکہ انھی کی ٹیم کے اہم رکن سریش رینا راجکوٹ کی پہلی پسند ٹھہرے۔گذشتہ دنوں آئی پی ایل -6 میں مبینہ سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ میں چینئی سپر کنگز اور راجستھان رائلس کے شراکت دار مالکان کے منسلک ہونے کے شواہد پائے جانے کے بعد ان دونوں ٹیموں پر بھات کی عدالت عظمی یعنی سپریم کورٹ کی جانب سے دو سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس کے بعد آئی پی ایل میں دو سال کے لیے دو نئی ٹیموں پونے اور راجکوٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ ممبئی میں ہونے والی ڈرافٹ نیلامی میں نئی دونوں ٹیموں نے پابندی لگنے والی دونوں ٹیموں سے اپنی پسند کے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

(جاری ہے)

دھونی کے علاوہ اجنکیا رہانے، آر اشون، آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ اور جنوبی افریقہ کے فاف ڈو پلیسی کو پونے نے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

جبکہ راجکوٹ نے سریش رینا کے علاوہ جیمز فانر، رویندر جڈیجہ، ڈیون براوو اور برینڈن میکلم کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس ڈرافٹ نیلامی میں چینّئی کے سات اور راجستھان کے تین کھلاڑے منتخب کیے گئیاس کے لیے دونوں ٹیموں کو 39 کروڑ روپے خرچ کرنے پڑے ہیں جبکہ باقی 27 کروڑ کا استعمال وہ بنگلور میں ہونے والی نیلامی میں کریں گے۔جن کھلاڑیوں کا ڈرافٹ نیلامی میں انتخاب نہیں ہو سکا ہے اب وہ بنگلور میں ہونے والی عام نیلامی میں شامل کیے جائیں گے۔

دھونی کو ساڑھے بارہ کروڑ میں خریدا گیا جبکہ رہانے ساڑھے نو کروڑ میں، آر اشون، ساڑھے سات کروڑ، سٹیون سمتھ ساڑھے پانچ کروڑ اور فاف ڈوپلیسی چار کروڑ روپے میں فروخت ہوئے۔اسی طرح راج کوٹ نے سریش رینا کو ساڑھے بارہ کروڑ، رویندر جڈیجہ کو ساڑھے نو، برینڈن میکلم کو ساڑھے سات کروڑ، فاکنر ساڑھے پانچ کروڑ اور براوو کی خدمات کو چار کروڑ میں حاصل کیا۔چینئی سوپر کنگس کے سات کھلاڑی فروخت ہوئے جبکہ راجستھان کے تین کھلاڑی اس میں شامل تھے۔ دونوں ٹیموں نے اپنے سارے ڈرافٹ کوٹے کا استعمال کر لیا ہے۔