ذمہ داری کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا، اسے اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں، قمر ابراہیم
بدھ 16 دسمبر 2015 12:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16دسمبر۔2015ء) قومی ہاکی ٹیم کے نو منتخب چیف کوچ قمر ابراہیم کا کہنا ہے کہ ذمہ داری کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا، اسے اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قومی کھیل زوال کا شکار ہے، گرین شرٹس ورلڈ کپ اور اولمپک سے بھی باہر ہو چکے، ایسے موقع پرٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنا ایک مشکل کام ہے لیکن میں اسے چیلنج کے طور پر لیتا ہوں، پی ایچ ایف کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
قمر ابراہیم نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کا بہت ٹیلنٹ ہے اور مجھے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر کسی قسم کا شک نہیں، البتہ قومی ٹیم کو کم ازکم ابتدائی چار پوزیشنز پر لانے کیلیے کچھ وقت کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
اسی لیے میرا ہدف 2017کا ورلڈ کپ کوالیفائر ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کا بہترین کمبی نیشن بنانے کے لیے ہار جیت کی پروا کیے بغیر بڑی یورپیئن ٹیموں کے ساتھ کھیلنا بہت ضروری ہے،میر ی کوشش ہوگی کہ ٹیم کو زیادہ سے زیادہ میچز کھلاکر تجربے میں اضافہ کروں۔
انھوں نے کہاکہ ملکی کوچز کی صلاحیتیں کسی طور پر بھی غیر ملکی کوچز سے کم نہیں ہیں،2 سال کے عرصے میں اس بات کو ثابت کردوں گا۔اس سلسلے میں میری کوشش ہوگی کہ گول کیپرز کا علیحدہ کیمپ لگایا جائے، پاکستان ٹیم کو سہیل عباس جیسے پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ کی ضرورت ہے اور ایسے پلیئرز کو تلاش کرنے کیلیے بھی کام کیا جائے گا، اولین ترجیح کھلاڑیوں کی فٹنس ہوگی۔انھوں نے کہاکہ گراس روٹ سطح پر کھلاڑیوں کی بنیادی مہارت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس کیلیے منظم طریقہ کار اپنائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.