آئی پی ایل پلیئرز ڈرافٹ،دو نئی فرنچائزز نے دھونی اور رائنا کا سات سالہ ساتھ ختم کر دیا

بدھ 16 دسمبر 2015 12:16

آئی پی ایل پلیئرز ڈرافٹ،دو نئی فرنچائزز نے دھونی اور رائنا کا سات سالہ ..

ممبئی ۔ 16 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16دسمبر۔2015ء) آئندہ برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سلسلے میں پلیئر ڈرافٹ میں دو نئی فرنچائزز پونے اور راجکوٹ نے دھونی اور رائنا کا سات سالہ ساتھ ختم کر دیا۔ دھونی پونے اور رائنا راجکوٹ کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ آئی پی ایل کا نواں ایڈیشن 9 اپریل سے 29 مئی تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کی تاریخ میں رائنا ہمیشہ دھونی کی قیادت میں کھیلتے آئے ہیں لیکن اگلے سال دونوں کھلاڑی پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔ ایشون، سمتھ، راہانے اور ڈوپلیسی تا حال دھونی کی زیر قیادت پرفارم کریں گے جبکہ سری رائنا، برینڈن میک کولم، جیمز فالکنر، روندرا جدیجا اور ڈیوائن براوو ایک ٹیم کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔