اسلام آباد کرسمس چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہو گا

بدھ 16 دسمبر 2015 12:20

اسلام آباد کرسمس چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں  شروع ہو گا

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16دسمبر۔2015ء)اسلام آباد کرسمس چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جمعہ سے جی سیون ٹو فالکن کلب فٹ بال گراؤنڈ پر شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ذیشان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز کے سلسلہ میں اجلاس جمعرات کو شام 6 بجے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری کے دفتر کراچی کمپنی مرکز، اسلام آباد میں ہوگا اور ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔