بے نظیر شہید نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 19 دسمبر سے شروع ہو گا

بدھ 16 دسمبر 2015 12:20

بے نظیر شہید نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 19 دسمبر سے شروع ہو گا

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16دسمبر۔2015ء) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بے نظیر شہید نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 19 دسمبر تک اسلام آباد ٹینس کمپلیکس، جی سکس میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ڈیوس کپ کے سابق کوچ فضل سبحان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے200 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے، جس میں مینز سنگلز ‘ مینز ڈبلز ‘ لیڈی سنگلز ‘ انڈر 18 ‘ انڈر 14 اور سینئر ڈبلز کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے انتظامات کو آخری شکل دی جا رہی ہے، یہ ٹورنامنٹ 25 دسمبر تک جاری رہے گا۔