ایان علی پاسپورٹ حوالگی کیس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی

بدھ 16 دسمبر 2015 12:32

ایان علی پاسپورٹ حوالگی کیس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16دسمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی، گزشتہ روز جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی، کسٹمز کی جانب سے ایڈووکیٹ فرحت عباس لود?ی جبکہ ماڈل ایان علی کی جانب سے ایڈووکیٹ ناصر عباس عدالت میں پیش ہوئے، ایڈووکیٹ ناصر عباس نے عدالت میں اپنا وکالت نامہ جمع کروایا، انہوں نے عدالت سے جواب دینے کیلئے وقت مانگنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی،واضح رہے کہ کسٹمز حکام کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ماڈل گرل ایان علی پاسپورٹ ملنے کے بعد ملک سے فرار ہو سکتی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ پاسپورٹ کسٹمز حکام کے پاس اس کیس میں ایک اہم ثبوت ہے جو عدالتی حکم پر ماڈل گرل کو واپس کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کسٹمز کی خصوصی عدالت نے ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کی درخواست قانونی تقاضے پورے کئے بغیر منظور کر لی لہٰذا مذکورہ حکم کو کالعدم قرار دے کر پاسپورٹ کسٹمز حکام کے حوالے کرنے کی ہدایت کی جائے۔

یاد رہے کہ کسٹمز حکام نے کرنسی سمگلنگ کیس میں 14 مارچ 2015ء کو ایان علی کا پاسپورٹ قبضے میں لیا تھا۔ ملزمہ پر 19 نومبر کو فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ ایان علی نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پاسپورٹ ضبط ہونے کی وجہ سے ماڈلنگ کے حوالے سے ان کے بین الاقوامی معاہدے متاثر ہو رہے ہیں ، اگر ان معاہدوں کو پورا نہ کیا تو مجھے مالی نقصان ہو گا۔ راولپنڈی کی کسٹمز کی خصوصی عدالت نے 25 نومبر کو مذکورہ درخواست منظور کرتے ہوئے ایان علی کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :