دلیپ کمار کی بدھوبالا کے ساتھ جذباتی وابستگی تھی
انہیں آل ٹائم فیورٹ جوڑی قرار دیا جاتا رہا لیکن ان دونوں کی آپس میں شادی نہ ہو سکی
بدھ 16 دسمبر 2015 12:57
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) کنگ آف ٹریجڈی کا خطاب پانے والے ہندی سنیما کے لیجنڈ اداکار یوسف خان جنہیں دنیا دلیپ کمار کے نام سے زیادہ جانتی ہے، کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ا ن کے پائے کا ایکٹر آج تک بولی وڈ میں پیدا نہیں ہوسکا۔ وہ ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اپنے عروج کے دور میں انہوں نے کم وبیش ہر ٹاپ کلاس اداکارہ کے ساتھ کام کیا اور ہر ہیروئن کے ساتھ، چاہے وہ کامنی کوشل ہوں یا وحیدہ رحمان، انہیں بے حد پسند کیا گیا، لیکن مدھوبالا کے ساتھ ان کی جذباتی وابستگی تھی۔
اسی لیے انہیں آل ٹائم فیورٹ جوڑی قرار دیا جاتا رہا۔ مدھو بالا دلیپ کمار کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے بے حد سنجیدہ تھیں اور انہوں نے کبھی ان کو چھپانے کی کوشش بھی نہیں کی۔(جاری ہے)
ایک بار فلم انسانیت کے پریمیئر کے موقع پر وہ دونوں ہاتھ میں ہاتھ ڈالے شامل ہوئے تھے۔ دلیپ کمار اور مدھوبالا کی کہانی ایک کھلی حقیقت تھی، جسے انہوں نے کسی سے بھی خفیہ رکھنے کی کوشش نہیں کی، لیکن بدقسمتی سے ان دونوں لیجنڈز کی آپس میں شادی نہ ہوسکی اور محبت کی یہ کہانی ہمیشہ کے لیے ادھوری رہ گئی۔
2014 میں بالآخر دلیپ کمار نے مدھو بالا کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں خاموشی کو توڑ ڈالا۔اس میں لکھا گیا کہ میں اس بات کو مانتا ہوں کہ میں اس (مدھو بالا) کی جانب کشش محسوس کرتا تھا دونوں ہی بہت اچھے اداکار تھے لیکن بہ حیثیت انسان وہ اس دور کی ایک مکمل خاتون تھیں جن کی رفاقت کا میں خواہاں تھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ مدھوبالا کے والد نہیں چاہتے تھے کہ ہماری شادی ہو پائے، کیوں کہ وہ یعنی عطاآ (مدھو کے والد) اپنا پروڈکشن ہاؤس بنانا چاہتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ ہم دونوں اپنے کیریئر کے اختتام تک ان کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلموں کے لیے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ڈوئٹ گاتے رہیں۔حالانکہ میں نے ان دونوں کو مدھو اور ان کے والد کو بتا دیا تھا کہ میرے کام کرنے اپنا انداز ہے میں پابند ہوکر کام نہیں کرسکتا۔ میری عطا آ سے کئی ملاقاتیں ہوئیں، لیکن مجھے افسوس ہے کہ وہ تما م ملاقاتیں ناخوش گوار رہیں۔ قطع نظر اس کے کہ ان کی جوڑی امر نہ ہوسکی، لیکن آج بھی محبت کی کہانیوں میں دلیپ کمار اور مدھو بالا کا نام لیا جاتا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.