نرگس اور راج کپور کی لو اسٹوری ہندی سنیما کی یادگار ترین کہانی ہے

نرگس نے راج کپور سے شادی کیلئے دس سال انتظار کیا تھا لیکن آخر کاور وہ ناکام ہوئیں

بدھ 16 دسمبر 2015 12:57

نرگس اور راج کپور کی لو اسٹوری ہندی سنیما کی یادگار ترین کہانی ہے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) فلم انڈسٹری کے شو میں راج کپور اکثر اپنے ساتھ کام کرنے والی ہیروئنز کا ذکر کیا کرتے تھے، لیکن نرگس کا ذکر وہ بڑے خاص انداز سے کیا کرتے۔ وہ نرگس کے عشق میں ایک پاگل کی طرح گرفتار تھے۔ آگ ان دونوں کی وہ پہلی فلم تھی جس ان دونوں کے تعلقات کا آغاز ہوا اور فلم برسات تک۔ یہ تعلق اپنے عروج پر پہنچ گیا تھا۔

ان کی آف اسکرین لو اسٹوری کی جھلک ان کی آن اسکرین کیمسٹری میں بھی نظر آتی تھی۔

(جاری ہے)

ان دونوں نے کئی کلاسک اور ہٹ فلمیں دیں، لیکن اس لواسٹوری کا انجام بھی افسوس ناک ہی ہوا، جب نرگس راج سے ملیں تب وہ پہلے ہی سے شادی شدہ تھے۔نرگس چاہتی تھیں کہ راج اپنی بیوی کرشنا کو طلاق دے کر ان سے شادی کریں اور راج کپور نے ان سے وعدہ بھی کرلیا تھا۔ اس وعدے کے آسرے پر نرگس نے دس سال انتظار میں گزار دیے لیکن ہاتھ کچھ بھی نہ آیا۔ راج اپنے وعدے سے پھر گئے اور نرگس نے ان سے مایوس ہو کر سنیل دت سے شادی کرلی، لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نرگس اور راج کپور کی لو اسٹوری ہندی سنیما کی یادگار ترین کہانی ہے۔