لاہور : غوث الاعظم روڈ (جیل روڈ) پر زمین میں گڑ گڑاہٹ ، شہری خوف کا شکار ، تاحال وجہ معلوم نہ ہو سکی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 دسمبر 2015 13:00

لاہور : غوث الاعظم روڈ (جیل روڈ) پر  زمین میں گڑ گڑاہٹ ، شہری خوف کا شکار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16دسمبر 2015 ء): غوث الاعظم (جیل) روڈ پر کئی دن سے زمین میں ہونے والی گڑ گڑاہٹ سے شہری شدید خوف کا شکار ہیں.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گڑ گڑاہٹ کے باعث مکانوں اور عمارتوں کے شیشے اور دروازے ہلنے کی باقاعدہ آواز آتی ہے تاہم کئی روز سے جاری اس وائبریشن کی تاحال کوئی وجہ معلوم نہیں ہو سکی . دوسری جانب مسلسل وائبریشن سے جیل روڈ پر موجود عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ جیل روڈ پر موجود اسپتالوں میں بھی عوام اس گڑگڑاہٹ سے خاصے خوف زدہ دکھائی دیتے ہیں. علاقہ مکینوں میں سے بعض افراد کا کہنا ہے کہ گڑ گڑاہٹ کے وقت یوں محسوس ہوتا ہے جیسے زلزلہ آ رہا ہے اور کھڑکیاں اور دروازے ہلنے لگتے ہیں.