روینہ ٹنڈن نے بے وفا قراردیکر اکشے سے تعلق ختم کردیاتھا
اکشے کمار کے ساتھ روینہ کا تعلق فلم مہرہ سے شروع ہواتھا جو بعدازاں محبت میں بدل گیا
بدھ 16 دسمبر 2015 13:01
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) روینہ ٹنڈن نوے کی دہائی کی خوبصورت اور ذہین اداکارہ جس نے جب جب کام کیا خوب کیا۔ اکشے کمار کے ساتھ روینہ کا تعلق فلم مہرہ سے شروع ہوا، جو بعدازاں محبت میں بدل گیا۔ دونوں نے خفیہ طور پر ایک مندر میں جاکر منگنی بھی کرلی تھی۔
(جاری ہے)
ان دونوں کی محبت کی گاڑی بڑی ہموار راستے پر چل رہی تھی کہ اکشے کی فلم کھلاڑیوں کا کھلاڑی ریلیز ہوئی، جس میں روینہ کے ساتھ ریکھا بھی تھیں ریکھا اور اکشے کے بڑھتے رومانس نے روینہ کو خبردار کردیا تھا۔
اکشے کی فلرٹ کی عادت کو روینہ بخوبی جان گئی تھی۔ اسی لیے1999 میں ایک انٹرویو میں روینہ نے کہا تھا کہ اکشے ہر لڑکی کو پر پوز کردیتا ہے، کیوں کہ فلرٹ کرنا اس کی سرشت میں شامل ہے۔ روینہ نے یہ کہہ کر اس تعلق کو ختم کر دیا کہ یہ شخص میرا وفادار نہیں۔ یوں یہ کہانی بھی مکمل نہ ہو سکی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
رابی پیرزادہ کی سرجری کامیاب، مداحوں سے دعائوں کی اپیل
-
موسیقاربڑے غلام علی خان کی برسی 23 اپریل کو منائی جائے گی
-
ٹیلیوژن، سٹیج اور فلم کے مزاحیہ اداکار اور میزبان معین اختر کی برسی 22 اپریل کو منائی جائے گی
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.