دلی خواہش ہے سال 2016ء فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کا سال ہو ‘ شاہدہ منی

بدھ 16 دسمبر 2015 13:01

دلی خواہش ہے سال 2016ء فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کا سال ہو ‘ شاہدہ منی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ میری دلی خواہش ہے کہ سال 2016ء فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کا سال ہو اور اس کے ساتھ ملک میں پیار ، محبت اور امن کی فضاء چاروں صوبوں میں فروغ پائے ، مجھے خدا کی ذات پر مکمل یقین ہے کہ نئے سال میں ملک سے دہشت گردی جیسے ناسور کا خاتمہ ہو جائے گا ۔

”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔

(جاری ہے)

2015ء“ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قربانی دینے والے شہداء نے پاکستانی قوم کی زندگیاں محفوظ بنا دی ہیں اور ان شہداء کو آنے والی نسلیں بھی خراج عقیدت پیش کرتی رہیں گی ۔ شاہدہ منی نے کہا کہ 2015ء میں پندرہ سے زیادہ پاکستانی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں جن میں کراچی کے فلمسازوں کابڑا ہاتھ ہے ۔ مجھے قوی یقین ہے کہ اس وقت جس قدر تعداد میں فلمیں بن رہی ہیں 2016ء میں ان کی نمائش سے فلم انڈسٹری دوبارہ بحالی کی جانب گامزن ہو جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ پاکستان میں محبت اور امن کی فضاء بحال ہو ۔

متعلقہ عنوان :