آٹو ونڈنگ یونٹس نے صرف ایک سال میں ڈیڑھ لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کیں

بدھ 16 دسمبر 2015 13:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16دسمبر۔2015ء) آٹوونڈنگ یونٹس اور فیکٹریوں نے صرف ایک سال کے دوران ڈیڑھ لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل پارٹس کے وائس چیئرمین محمود عالم شیرانی نے کہا ہے کہ گاڑیوں کے پرزوں والے یونٹس میں ایک اسامی پیدا ہوئی ہے اور اس سارے چین ( Chain) میں 80 سے 100 مزید بلواسطہ اور بلاواسطہ ملازمتیں پیدا ہو جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو مستحکم کوالٹی اور پرفارمنس کو برقرار رکھنے کے لئے ہنر مند افراد کی ضرورت ہوتی ہے اور مشتعل ورکرز ہائر کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے دریں اثناء ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عامر اللہ والا نے کہا ہے کہ آٹو انڈسٹری بہتر سیزن انجوائے کر رہی ہے اور اب انڈسٹری دو لاکھ 25 ہزار کاریں تیار کرنے کے لئے تیار ہے ۔