پشاور : سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے طالبعلم کی والدہ کی دکھ بھری کہانی ، ہر آنکھ اشکبار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 دسمبر 2015 13:27

پشاور : سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے طالبعلم کی والدہ کی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16دسمبر 2015 ء) : گذشتہ برس سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے ایک طالبعلم کی ماں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی شہادت کے بعد میں اور اس سانحہ میں شہید ہونے والے دیگر طالبعلموں کی مائیں میٹرک کے رزلٹ کے دن اسکول میں منعقدہ تقریب میں شریک ہوئیں.

(جاری ہے)

اور یہ دیکھ کر ہم ماؤں کا دل خون کے آنسو رویا کہ اس رزلٹ ڈے پر سب بچے موجود تھے لیکن میرا بچہ موجود نہیں تھا کیونکہ اس نے امتحانات ہی نہیں دئے تھے . شہید طالبعلم کی والدہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں. سانحہ اے پی ایس کے شہید طالبعلم کی والدہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :