آرمی پبلک سکول پر حملہ نائن الیون سے بڑا سانحہ ہے، سہیل خان

بدھ 16 دسمبر 2015 13:56

آرمی پبلک سکول پر حملہ نائن الیون سے بڑا سانحہ ہے، سہیل خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 دسمبر۔2015ء) فلمساز سہیل خان نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور پر حملہ 9/11سے بڑا سانحہ ہے،ہمارے معصوم بچے اللہ کی رحمت میں اور ظالم اللہ کے غضب میں ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ آج 16 دسمبر کا دن تجدید عہد کا دن ہے، اس روز آرمی پبلک سکول کے طلبہ و اساتذہ نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔سہیل خان نے کہا کہ قومیت یا لسانیت کے نام پر قوم کو تقسیم کرنے والوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں کہ ہمارے مستقبل کے معماربھی ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہونے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔