بھارت نے پاکستان کی قومی والی بال ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کردیا

بدھ 16 دسمبر 2015 14:12

بھارت نے پاکستان کی قومی والی بال ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 دسمبر۔2015ء) بھارت نے پاکستان کی قومی والی بال ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی والی بال ٹیم نے بھارت میں ہونے والی چیمپیئن شپ میں شرکت کرنا تھی۔

(جاری ہے)

چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کو گزشتہ روز بھارت روانہ ہونا تھا تاہم بھارت نے قومی ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے جس کی وجہ سے قومی والی بال ٹیم کی چیمپیئن شپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :