اسلام آباد : اے پی ایس شہدا کی یاد میں سول سوسائٹی کا لال مسجد کے باہر مظاہرہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 دسمبر 2015 14:42

اسلام آباد : اے پی ایس شہدا کی یاد میں سول سوسائٹی کا لال مسجد کے باہر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16دسمبر 2015 ء) : اے پی ایس شہدا کی یاد میں سول سوسائٹی نے لال مسجد کے باہر مظاہرہ کیا . مظاہرین نے لال مسجد کے باہر سابق انتظامیہ کے بیانات کے خلاف نعرے بازی کی .

(جاری ہے)

مظاہرے کی اجازت نہ ملنے پر مجسٹریٹ اور ایس پی نے مظاہرین کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دئے جس کے بعد پولیس نے کراچی سے آئے سول سوسائٹی کے نمائندے سمیت 4 خواتین کو گرفتار کر لیا . لال مسجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے . پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا ہے.