پاک اولمپک ایسو سی ایشن کا مخالف دھڑے اکرم ساہی گروپ کی 9سپورٹس فیڈریشنز کا الحاق تسلیم کرنے سے انکار

بدھ 16 دسمبر 2015 15:10

پاک اولمپک ایسو سی ایشن کا مخالف دھڑے اکرم ساہی گروپ کی 9سپورٹس فیڈریشنز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16دسمبر۔2015ء) پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن نے مخالف دھڑے اکرم ساہی گروپ کی 9سپورٹس فیڈریشن کا پی او اے سے الحاق تسلیم کرنے سے انکار کرتے متوازی سپورٹس فیڈریشنز کا پاکستان سپورٹس بورڈ سے الحاق کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی او اے کو متوازی سپورٹس فیڈریشنز کا تنازعہ جلد حل کرنے کی ہدایت کر دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کی اولمپک ایسو سی ایشن کو با ضابطہ طور پر تسلیم کئے جانے کے فیصلے کے بعد میجر جنرل (ر) اکرم ساہی کی حمایت یافتہ سپورٹس فیڈریشنز پی او اے کے زیر اعتاب ہے جن کا الحاق پاکستان سپورٹس بورڈ سے بھی ہے لیکن پی او اے کی جانب سے پی ایس بی کو حالیہ ایک خط لکھا گیا جس میں انہوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے الحاق شدہ مخالف گروپ کی سپورٹس فیڈریشنز کو تسلیم کرنے کی بجائے متوازی سپورٹس فیڈریشنز کا بنا کر ان کی تفصیلات سے پاکستان سپورٹس بورڈ کو آگاہ کیا ہے جن میں اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان ، بیڈمنٹن فیڈریشن، ویٹ لفٹنگ فیڈریشن، جمناسٹک فیڈریشن ، باکسنگ فیڈریشن، نیٹ بال فیڈریشن ، باسکٹ بال فیڈریشن ، ٹیبل ٹینس فیڈریشن اورووشو فیڈریشن شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کی جانب سے تسلیم نہ کی جانیوالی ان فیڈریشنز کی اکثریت اپنی اپنی انٹرنیشنل باڈی سے بھی الحاق شدہ ہے جس پر پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی او اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ متوازی سپور رٹس فیڈریشنز کا تنازعہ جلد سے جلد حل کرئے ۔