آٹو ونڈنگ یونٹس اور فیکٹریوں نے ایک سال میں ڈیڑھ لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کیں، محمود عالم شیرانی

بدھ 16 دسمبر 2015 15:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) آٹو ونڈنگ یونٹس اور فیکٹریوں نے صرف ایک سال کے دوران ڈیڑھ لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل پارٹس کے وائس چیئرمین محمود عالم شیرانی نے کہا ہے کہ گاڑیوں کے پرزوں والے یونٹس میں ایک آسامی پیدا ہوئی ہے اور اس سارے چین میں 80 سے 100 مزید بلواسطہ اور بلاواسطہ ملازمتیں پیدا ہو جاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو مستحکم کوالٹی اور پرفارمنس کو برقرار رکھنے کیلئے ہنر مندافراد کی ضرورت ہوتی ہے اور مستقل ورکرز ہائر کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔

ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عامر اللہ والا نے کہ ہے کہ آٹو انڈسٹری بہترین سیزن انجوائے کررہی ہے ، اب انڈسٹری دو لاکھ 25 ہزار کاریں تیارکرنے کیلئے تیار ہے ۔