بھارت سے سیریز کا وقت گزر چکا ہے : شہریار خان کا اقرار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 دسمبر 2015 15:53

بھارت سے سیریز کا وقت گزر چکا ہے : شہریار خان کا اقرار

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16دسمبر- 2015ء) پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے بھی بالآخر اس بات کا اقرار کیا ہے کہ بھارت سے سیریز کا وقت گزر چکا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریارخان کا کہنا تھا کہ چیئر مین انگلش کرکٹ بورڈ جائلز کلارک نے بھی انہیں بتایا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اب بھی اپنی حکومت کی اجازت درکار ہے ،ہم نے انہیں کہا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا تحریری جواب لے کر دیں ، بھارت سے سیریز کا وقت تو اب ختم ہو چکا ہے لیکن ہم بھارتی بورڈ کا تحریری جواب ملنے پر ہی آئندہ کی حکمت عملی بنائیں گے ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں ماہ دسمبر میں سیریز سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود بھارتی حکومت کی مسلسل ہٹ دھرمی کے باعث سیریز کے انعقاد کی تمام تر امیدیں اب دم توڑ چکی ہیں ۔