لاہور : این اے 154 لودھراں ، صدیق بلوچ کو اہل قرار دے دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 دسمبر 2015 16:27

لاہور : این اے 154 لودھراں ، صدیق بلوچ کو اہل قرار دے دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16دسمبر 2015 ء) : مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق بلوچ کو این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو رکنی بنچ نے دو روز قبل گوشوارے غلط جمع کروانے پر صدیق بلوچ کو نا اہل قرار دیا تھا. یوم ھٰذا ہائیکورٹ ملتان بنچ کے تین رکنی بنچ نے صدیق بلوچ کی نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کی . دونوں فریقین کی جانب سے دلائل ہونے کے بعد عدالت نے صدیق بلوچ کو ضمنی الیکشن کے لیے اہل قرار دیتے ہوئے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی.

متعلقہ عنوان :