کراچی کے متوقع میئر وسیم اختر کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت 5 مقدمات درج
بدھ 16 دسمبر 2015 16:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) کراچی کے متوقع میئر اور ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت 5 مقدمات درج ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما کے خلاف تھانہ ملیر کینٹ ، سہراب گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے میں 5مقدمات درج ہیں۔
(جاری ہے)
وسیم اختر کے خلاف الطاف حسین کے خطاب میں سہولت کار جبکہ مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں حساس اداروں پر الزامات عائد کرنے کے بعد مقدمات درج کئے گئے ۔
وسیم اختر پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔حال ہی میں وسیم اختر پر رینجرز کی جانب سے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا سندھ ہائی کورٹ میں دعویٰ بھی دائر کیا گیا ہے ۔ وسیم اختر نے اپنے خلاف درج کسی مقدمے میں عدالت سے ضمانت حاصل نہیں کی ہے دوسری جانب روف صدیقی کے خلاف درج مقدمات میں بھی پولیس نے وسیم اختر اور ریحان ہاشمی کومفرور قرار دے رکھا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.