کراچی، آرمی پبلک اسکول کے ننھے شہداء نے جن مقاصد کیلئے اپنی جان قربان کی اس مشن کو جاری رکھا جائیگا،مولانا شہنشاہ حسین نقوی

بدھ 16 دسمبر 2015 16:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) معروف عالم دین اور خطیب مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگااور ننھے شہداء نے جن مقاصد کیلئے اپنی جان قربان کی اس مشن کو جاری رکھا جائیگا،انہوں نے مزید کہا کہ شہداء نے قوم کو متحد کیا ،ہم ان کے لواحقین اور والدین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ دفاع وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور اندرونی و بیرونی دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا،بعد ازاں انہوں نے شہید بچوں کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی اور عوام سے کہا کہ وہ اتحاد اور وحدت کیساتھ ملک کے مختلف حصوں میں ہونیوالی دہشت گردی،قتل و غارت گیری اور لاقانونیت کا مقابلہ کریں کیونکہ ،وطن دشمن ہمارے درمیان انتشار پیدا کر کے یہاں افرا تفری کو فروغ دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :