خدمات کی بہترفراہمی ہمارا مشن ہے فرد ملکیت جاری کرنے انتقال رجسٹری کے امور میں کسی قسم کی رکاوٹ یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ،غلام حسین کاٹھیہ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 16 دسمبر 2015 16:37

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 دسمبر۔2015ء) خدمات کی بہترفراہمی ہمارا مشن ہے فرد ملکیت جاری کرنے انتقال رجسٹری کے امور میں کسی قسم کی رکاوٹ یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا عوام کی سہولت کے لیے اراضی ریکارڈ سنٹرپیرمحل کے لیے صبح8بجے سے رات 8بجے تک خدمات فراہم کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار غلام حسین کاٹھیہ صاحب اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لینڈریکارڈ پیرمحل نے صحافیوں رانا محمد اشرف ، رانا شاہد الرحمن سے غیر رسمی گفتگومیں کیا انہوں نے کہا خدمات کی بہترفراہمی کے لئے پنجاب بھر کی طرح تحصیل پیرمحل میں قائم اراضی ریکارڈ سنٹر کے اوقات میں تو سیع کر دی گئی ہے۔

جسکی بدولت عوام دو شفٹوں پر مشتمل صبح 8بجے سے رات8بجے تک اراضی ریکارڈ کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک کے مالی تعاون ،وزیراعلی پنجاب کی خصوصی توجہ،چیف سیکریٹر ی پنجاب ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے زیر سر پرستی ،تمام محکموں با لخصوص اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمدنجیب کی بہترین رہنمائی کی بدولت تحصیل پیرمحل کی اراضی کی کمپیوٹر ائز یشن کا کام مکمل کر لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق اس نظام پر عوام کے بڑ ھتے ہوئے اعتماد اور روز بروز متعلقہ خدمات کے حصول کیلئے سا ئلین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور عوامی سہولت کی پیش نظر خدمات کی رات گئے تک فراہمی کیلئے تحصیل پیرمحل میں قائم اراضی ریکارڈ سنٹر کے اوقات میں تو سیع کی گئی ہے عوام کوصبح8بجے سے رات 8بجے تک اراضی سینٹرزسے خدمات فراہم کی جائیں گی اور عوام کو مکمل ریلیف دینے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ریکارڈ میں غلطیوں اور دیگر مشکلات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں