چین کی پاکستان میں کان کنی اور کو ئلے سے چلنے والا66میگاواٹ کاپاور پلانٹ قا ئم کر نے کیلئے 1.2ارب ڈالر سر ما یہ کا ری کر نے کی منظوری

بدھ 16 دسمبر 2015 18:05

چین کی پاکستان میں کان کنی اور کو ئلے سے چلنے والا66میگاواٹ کاپاور پلانٹ ..

اسلام آ با د/بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 دسمبر۔2015ء) چین نے سندھ کے علاقے تھر میں کان کنی اور کو ئلے سے چلنے والا 660میگاواٹ کاپاور پلانٹ قا ئم کر نے کیلئے 1.2ارب ڈالر سر ما یہ کا ری کر نے کی منظوری دے دی۔تفسیلات کے مطا بق چین کی اسٹیٹ کو نسل نے تھر میں3.8میٹر ٹن سا لا نہ کا ن کنی اور تھر کے بلا ک 2میں کو ئلے سے چلنے والے پا ور پلانٹ کیلئے سر ما یہ کا ری کی منظوری دیتے ہو ئے کہا کہ معا ہدے پر با قا عدہ دستخط 21دسمبر کو بیجنگ میں ہو نگے۔

(جاری ہے)

چین کی جا نب سے وزارت پا نی وبجلی کے سیکر ٹری یو نس ڈھا گہ کے نا م لکھے جا نے والے خط میں سر ما یہ کا ری کی منظو ری کے حوا لے سے تصد یق کی گئی ہے۔چینی کمپنی سا ئنو شیور اور سندھ اینگرو کان کنی کمپنی اقتصا دی را ہداری کے اس منصو بے پر مشتر کہ طور پر کام کر ینگی۔اسلام آ با د میں سر ما یہ کا ری کی منظوری کو انتہا ئی اہمیت کا حا مل تصور کیا جا ر ہا ہے۔وزارت پا نی و بجلی اور چینی کمپنی این ای اے کی انتھک مخنت کے با عث تمام قواعد و ضوابط کو ایک سا ل میں مکمل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :