پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا دھرنا اور علامتی ہڑتال سانحہ آرمی پبلک کے شہید بچوں کے نام کردیاگیا
پاکستان جب سے بنا ہے سانحات کی زد میں ہے، سانحہ پشاور کی شہید بچوں نے اس قوم کو ایک دفعہ پھر متحد کر دیا ہے، کنونیئرجوائنٹ ایکشن کمیٹی شمیم اکمل کا دھرنے سے خطاب
بدھ 16 دسمبر 2015 18:39
کراچی((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16دسمبر۔2015ء) )جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت پی آئی اے ہیڈ آفس میں آج بھی علامتی ہڑتال کی گئی ۔ شدائے پشاور کی یاد میں دھرنے کو مختصر کر دیا گیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنویئیر نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سانحہ پشاور میں شھید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم قربانیوں کو فراموش کرنے والی قوم ہیں، ہم نے قائداعظم کے پاکستان کو دولخت کر دیا مگر ہم اس سانحے کو بھی بھول گئے ، ہم نے اپنے شھدا کی قربانیوں کو یاد نہ رکھا۔
لیکن ان معصوم بچوں نے اپنا کل ہمارے آج پر قربان کر کے ہمیں متحد کر دیا ہے۔ سانحہ پشاور پر انسانیت شرمسار تھی ، ہر آنکھ اشکبار تھی آج بھی ہمارے دل اس سانحے پر غم زدہ ہیں۔ ان ماؤں کے کرب کا اندازہ کون لگا سکتا ہے جن کی نظریں آج بھی اپنے بچوں کی راہ تک رہی ہیں۔(جاری ہے)
آج ہم پی آئی اے کی بات نہیں کرتے آج کا سانحہ اتنا کرب ناک ہے کہ اس کے سامنے تمام سانحے ہیچ ہیں۔
ہمارے بچو ہم نے تمھیں فراموش نہیں کیا تم آج ہم میں موجود نہیں لیکن تم نے اس قوم کو متحد کر دیا ہے۔ دہشت گردوں کو واضع پیغام دے دیا ہے کسی نے اس ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ آنکھ پھوڑ دی جائے گی۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ دہشت گردی کی جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے تمام لوگوں کو افواج پاکستان کو اور تمام لاء اینڈ انفورسمینٹ کے شھدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پی آئی اے منی پاکستان ہے، پی آئی اے نظریہ پاکستان کی اساس ہے اور پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم کو سر بلند کرتی ہے۔ پی آئی اے اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔ ہم آج کا دھرنا شھدائے پشاور کی وجہ سے مختصر کرتے ہیں۔ آخر میں شھدائے پشاور کے درجات کی بلندی کے لئے ، پاکستان اور پی آئی اے کے استحکام اور ترقی کے لئے دعا کی گئی ۔ اس دھرنے میں جوائینٹ ایکشن کمیٹی کے چئیرمین کیپٹن سہیل بلوچ، سیپ کے سابق صدر شوکت جمشید، ڈپٹی کنوینئیر ہدایت اﷲ خان، ڈپٹی کنوینئر صفدر انجم، سیپ کے صدر ذاکر فاروق، اسکائی ویز کے صدر علی لاشاری، یونائیڈ کے صدر شاہد قریشی، پالپا کے صدر عامر ہاشمی ،پروگریسو کے صدر ڈاکٹر عمران، اٹاپ کے صدرنجیب الرحمن ۔، پیاسی کے صدر عبید اﷲ، پکا کے صدر نصراﷲ خان، انصاف فرنٹ کے صدر صبور شاہ، آفیسر فورم محمد اشرف ، حکم داد، شیر امان ، ریحان بٹ شامل تھے۔ملازمین کی ایک بڑی تعداد اس دھرنے میں شریک تھی۔ کل دن 11بجے پی آئی اے ہیڈ آفس میں علامتی ہڑتال اور دھرنا دیا جائیگا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.