دلیپ کمار کو پدم ویبھوشن ایوارڈ بہت پہلے ملنا چاہیے تھا‘ رندیپ ہدا

بدھ 16 دسمبر 2015 19:18

دلیپ کمار کو پدم ویبھوشن ایوارڈ بہت پہلے ملنا چاہیے تھا‘ رندیپ ہدا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ اداکار رندیپ ہدا کا کہنا ہے کہ ہندی سینما کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو پدم ویبھوشن ایوارڈ بہت پہلے ملناچاہیے تھا۔ رندیپ نے پی ٹی آئی کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ انھوں نے دلیپ کمار کی فلمیں بہت بعد میں دیکھی ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ وہ کمال کے اداکار ہیں انھیں انکے بہترین فن کیلئے بہت پہلے اس اعزاز سے نوازا جانا چاہیے تھا۔

واضح رہے سینئر اداکار دلیپ کمار کو13دسمبر کے روز ایک نجی تقریب کے دوران وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی طرف سے ایوارڈ دیا گیا تھا۔ایوارڈ تقریب ک انعقاد اداکار کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر کیا گیاتھا۔رندیپ ہدا کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار کی ”دیوداس“،” مدھومتی “اور”داغ“ انکی سب سے ذیادہ پسندیدہ فلمیں ہیں۔